141

پنڈی پوسٹ خدمت کا روشن مینار

صحافت برائے خدمت کاعزم لئے ایک شخص میدان صحافت میں آج سے تقریباً بیس سال پہلے قدم رکھتا ہے اور ساتھ ہی مختلف اخبارات کی ایجنسی لے کر اخبارات کی فروخت کرنا شروع کر دیتا ہے ایک عام مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والے شخص جسکی کبھی کبھی اپنے گھر کی ضروریات سے کم آمدن ہوتی وہ کم عمری میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے لگا کبھی سرکاری سکول تو کبھی ہسپتال میں ادویات کی کمی سٹاف کی کمی تو کبھی محکمہ جات میں سٹاف کی نااہلی کے حوالے سے آواز بلند کرنے میں لگا رہتا اور کبھی کبھی یہ آوازحکام بالا تک پہنچ جاتی اور لوگوں کے مسائل بھی حل ہو نے لگتے ہاتھ سے مزدوری کر کہ اپنی تعلیم مکمل کی اپنی ماں اور باپ کے دعاؤں کے سائے پلتے بڑھتے کامیابیاں ملتی رہیں اور نو دس سال کی مسلسل محنت سے صحافت کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار بھی شروع کر دیا صحافت کا جنون اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار اس شخص نے ایک ویب سائٹ ڈسٹرکٹ راولپنڈی نیوز کا آغاز کیا خوب پذیرائی ملی مگر خواب کچھ اور تھا کہ اخبار کی پیشانی پر اپنا نام لکھا ہوا دیکھوں والدین کی دعاؤں اور اللہ کے کرم نے وہ خواب بھی پورا کردیا اور آج سے 11سال پہلے 02 مئی کو سردار مارکیٹ میں ایک ہفت روزہ اخبار پنڈی پوسٹ چھپ کر آیا جسکی پیشانی پر عبدالخطیب چوہدری لکھا تھا عبدالخطیب چوہدری جیسے خوش قسمت لوگ دنیا میں کم ہی دیکھے ہیں جس نے زندگی میں اپنے والدین کوپایا انکی خدمت کی اپنی غریبی کے دنوں میں ہمت‘ طاقت‘ محنت اور ایمانداری کا اپنا شعار بنایا اور اپنے خواب کو پورا ہوتے دیکھا ہفت روزہ پنڈی پوسٹ ایک علاقائی اخبار ہے جس مقامی لوگوں کی نیوز ہوتی ہیں پنڈی پوسٹ اخبار اپنے 11 سال میں مختلف وجوہات کی بنا پر محض تین سے چار مرتبہ پرنٹ نہیں ہوسکا اسی خاصیت کی وجہ سے آج خط پوٹھوہار کا نامور اخبار بن گیا ہے گزشہ چند روز قبل عبدالخطیب چوہدری کی رہائش گاہ پر ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کی 11ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل گوجرخان تحصیل کلرسیداں اور تحصیل راولپنڈی اور روات کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی اور پنڈی پوسٹ کی پالیسیوں اور مسلسل کامیاب اشاعت پر مبارکباد پیش کی پنڈی پوسٹ کے اس سفر میں پہلے دن سے لے کر آج تک میں چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری کے ساتھ ہوں عبدالخطیب چوہدری نے پنڈی پوسٹ کو ذریعہ معاش نہیں بنایا کبھی بھی اپنی پالیسی پر کمپرومائز نہیں کیا کبھی بھی یہ نہیں سوچا کہ فلاں پارٹی اشتہارات دیتی ہے تو انہیں کوترجیح زیادہ دی جائے ہمیشہ منصفانہ فیصلے کیے میر ٹ کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے معیار کو برقرار رکھا پنڈی پوسٹ کی سب سے بڑی کامیابی اور علاقہ بھرکے نوجوانوں کے لئے مواقع فراہم کرتی ہے کہ صحافت اور ڈیزائننگ سے دلچسپی رکھنے والے علاقے کے نوجوان یہاں آتے ہیں چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری انہیں ویلکم کرتے ہیں اور انہیں اپنی تمام تر صلاحیتوں سے انہیں سکھاتے ہیں اور معقول معاوضہ بھی دیتے ہیں بہت سے نوجوان میری آنکھوں کے سامنے آئے اور کام سیکھ کر تجربہ حاصل کر کہ دوسرے اخبارات یا پھر کسی آفس میں اچھی جاب کر رہے ہیں اس کے علاوہ بے شمار نئے لکھنے والے شوقین لوگوں کی مکمل معاونت کرتے ہیں انکی تحریروں کو مخصوص جگہ دیتے ہیں آج وہ لوگ روزنامہ اخبارات میں بھی لکھتے ہیں پنڈی پوسٹ اخبار علاقائی مسا
ئل کو ترجیح بنیادوں پر کوریج دیتے ہیں علاقے کے خوشحالی اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیے ہوئے ہے پنڈی پوسٹ کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اپنے نمائندے کی حق سچ نیوز کے ساتھ کھڑے بھی رہتے ہیں پنڈی پوسٹ کی پوری ٹیم انتہائی توجہ اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے عبدالخطیب چوہدری آج کہ اس مشکل ترین دور میں جہاں پرنٹ میڈیا کے بڑے بڑے گروپ اخبارات بند کر رہے ہیں وہاں پر پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر اپنے حوصلے بلند کر کہ صحافت برائے خدمت کے علم کو بلند رکھنے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں مثبت سوچ محنت ایمانداری عاجزی اور فقیر صفت انسان عبدالخطیب کو اللہ مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔آمین

خبر پر اظہار رائے کریں

پنڈی پوسٹ خدمت کا روشن مینار“ ایک تبصرہ

  1. صحافت سے وابستہ ھوئے تقریباً سات آٹھ سال ھو گئے ہیں اس وقت حق سچ کی صحافت ایک جہاد سے کم نہیں ایک تجربہ ھو اہےاگر چوہدری عبدالخطیب کی طرح صحافت خدمت سمجھ کر کی جائے تو انسانی خدمت بھی ہے اور اگر عبادت کہا جائے کوئی اعتراز نہ ہو گا لیکن ایک بات شدد سے مخصوص کرتے ہوئے تمام دوستوں سے التجاء کرتا ہوں کہ حسد کی بنیاد پر ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچےاپنے آپ کو بڑا فنکار سمجھ کر کسی کو کمزورنہ سمجھے بلکہ ہر چھوٹے بڑے کو برابر سمجھتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش میں مصروف عمل رہنے سےہر ایک آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھے گا کوئی آپ پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا صحافت کی دنیا میں اس سے صحافت پر انگلیاں اٹھانے والے مفاد پرست فائدہ اٹھاتے ہیں تجربہ کی بات پیش خدمت ہے تمام دوستوں کے لیے دعاؤں کا طلبگار ڈاکٹر محمد عرفان الحق ملک نمائندہ پنڈی پوسٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں