328

ستار نواز افتخار حسین المعروف استاد پولا

مجھے یاد ہے ہم پوٹھوہار کی ادبی و ثقافتی دنیا میں نئے نئے وارد ہوئے تھے اور چوکپنڈوری سے کلرسیداں شہر میں آنے جانے لگے تو راجہ گلفام پرویز مرحوم کے ساتھ استاد افتخار پولا سے تعارف ہوا یوں پوٹھوہار کی ادبی دنیا میں کسی ستار نواز کے ساتھ پہلا تعلق بنا تو وہ یہی استاد پولا تھے آپ گوجرخان سے بیس کلو میٹر دور مشرق اور کلرسیداں شہر سے چھ کلو میٹر جنوب میں واقع تاریخی گاؤں مرزا کمبیلی تحصیل گوجر خان میں مہربان حسین کے گھر یکم جنوری 1970ء کو پیدا ہوئے

تین بہنوں اور چار بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں (جبکہ آپ کا چھوٹا بھائی گھڑا نواز ہے) دینی تعلیم ناظرہ قرآن مجید گھر میں حاصل کی جبکہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مرزا کمبیلی میں دو سال سکول بھی گئے چونکہ آپ کے والد محترم مہربان حسین ستار نواز تھے اور چچا زاد بھائی محمد بشیر تل خالصہ اپنے وقت کے معروف بیت باز (شعر خوان) تھے آپ نے 12 سال کی عمر میں اپنے فن کا باقاعدہ آغاز کیا اور اس ضمن میں بتاتے ہیں کہ کہ ملک صدیق اعوان اور چوہدری پنوں کی کیسٹ سن کر اس فن میں آنے کا شوق پیدا ہوا جبکہ باقاعدہ شاگردی معروف پوٹھوہاری شعرخوان حافظ مظہر مرحوم کی 1985 ء میں اختیار کی

اور پہلی بار باقاعدہ محافل میں فخر دکھالی راجگان راجہ ذوالفقار کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس کے بعد ملک پرویز کھرانگ کہوٹہ راجہ محمد رزاق مرحوم چوہدری محمد اکرم گجر مرحوم ملک صدیق اعوان مرحوم اور آج کل شہباز پوٹھوہار راجہ ساجد محمود کے ساتھ باقاعدگی سے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں

آپ کی شادی اپنے خاندان میں 17 ستمبر 2001 ء کو ہوئی جس سے پانچ بیٹے تولد ہوئے آپ پیشے کے لحاظ سے زمیندار ہیں اور ستار نوازی کے ساتھ ساتھ آپ ستار بنا کر فروخت بھی کرتے ہیں شعرخوان دوستوں میں راجہ گلفام پرویز، راجہ محمد رزاق،راجہ ساجد محمود، راجہ خادم شامل ہیں جبکہ شعراء میں صفدر ساگر، راجہ مختار شاد، راجہ یعقوب شیدائی، حاجی طارق حسرت، صوبیدار یحییٰ ناظر اور بندہ حقیر واجد اقبال شامل ہیں

۔آپکے شاگردوں میں راجہ محمد اعظم چکسواری، طلعت بھٹی UK،حبیب ہارمونیم نواز تھاتھی، منیر بھٹی کلرسیداں، محمد وسیم بھاگسانہ اور سکندر حسین ممیام شامل ہیں مشہور پروگراموں میں راجہ گلفام پرویز بمقابلہ نثار بزمی کلرسیداں، راجہ ساجد محمود بمقابلہ زبیر قریشی پنڈملکاں، راجہ ساجد محمود بمقابلہ غلام مجتبیٰ چلو میرگالہ، راجہ ساجد محمود بمقابلہ عابد قادری چلو چکڑال جبکہ گزشتہ ماہ مارچ کی 07 تاریخ کو جبر میلا پر راجہ ساجد محمود بمقابلہ راجہ خادم کا پروگرام شامل ہیں آپ کو آپ کی بہترین فنی خدمات پر پاکستان
سینٹر بحرین میں حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ آپ نے بحرین کے دو ثقافتی دورے بھی کیے۔ استاد افتخار پولا پوٹھوہار اور پوٹھوہاری ثقافت بیت بازی میں ستار نوازی کے حوالے سے ایک بڑا نام ہے اہلیانِ پوٹھوہار بلاشبہ آپ پر فخر کرتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں