ڈڈیال میں احتجاج ،پولیس اورعوام آمنے سامنے درجنوں گرفتار

آزاد کشمیر (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں عوام اور انتظامیہ آمنے سامنے ،متعدد افراد گرفتار ہو گئے تفصیلات کے مطابق میرپور کے شہر ڈڈیال میں عوامی تحریک کے نتیجے میں آج پرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی انتظامیہ کی بھاری نفری صبح سے سڑکوں پر مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے موجود تھی احتجاج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو آگ لگا دی گئی

۔پنڈی پوسٹ کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت ہمیں سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جس پر عمل یقینی بنایا جائے اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اسی مطالبہ کو لیکر 11 مئی کو احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے لیے آج مظاہرین نے تیاری کرنی تھی جھڑپوں کے دوران ڈڈیال آزاد کشمیر سیکنڈ ٹایم پریکٹیکل امتحان دینے والی گرلز کالج کی بچیاں آنسو گیس کی زد میں آنے سے مزید گیارہ بچیاں متاثر ہوئیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ڈڈیال آزاد کشمیر اے سی ڈڈیال کی گاڑی جو بری طرح توڑ دی گئی تھی اس کو آگ لگا دی گئی ۔پولیس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا مقامی ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی 9ماہ سے شہید چوک میں دھرنا دیے بیٹھی تھی پولیس نے مظاہرین کو گرفتا آنسو گیس کا استعمال کیا جسے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار فیصل مغل شدید زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں