148

ایم پی ایز روٹی و نان کی فروخت کی نگرانی کریں،مریم نواز

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات .ملاقات میں عوامی مسائل ، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقے میں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ کر نے کی ہدایت کر دی ،انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو6 ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گاجہاں 100 فیصد فری ادویات اورہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔صوبے میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی ، 5 ایکسپریس وے اور 3موٹر ویز بنائیں گے۔ طلباء کیلئے 20 ہزار موٹر بائیکس کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے ۔ملاقات کرنے والوں میں ارکان صوبائی اسمبلی زاہد اکرم، محمد اجمل خان،محمد کاشف، آغا علی حیدر شامل تھے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجودتھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں