57

گوجرخان پولیس کی کاروائی خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے دوکانداروں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار۔

راولپنڈی (نمائند ہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان پولیس کی کاروائی، خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے دوکانداروں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والا نوسربازانعام کو گرفتار کرلیا، ملزم خود کو فوڈ انسپکٹر ظاہر کرکے دوکانداروں سے رقم بٹورتا تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں