235

راولپنڈی 9افراد کو قتل کرنیوالے 5 ملزمان کو سزائے موت کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) چونترہ کے علاقہ میال میں 09 قتلوں میں ملوث 05مجرمان کومعزز عدالت نے سزائیں سنا دیں،مجرمان کو 05/05مرتبہ سزائے موت، 05مرتبہ عمر قید اور 05/05لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں، مجرمان رب نواز، دانش نواز، محمد اشرف اور محمد عاقب کو 05/05مرتبہ سزائے موت اور05/05لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں، مجرم اکرام نواز کو 05 مرتبہ عمر قید اور 05لاکھ روپے جرمانے کے سزا سنائی گئی،مجرمان نے سابقہ دشمنی کی بناء پر جولائی 2020میں فائرنگ کرکے خواتین اور معصوم بچوں سمیت09افراد کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ نذر عباس کی مدعیت میں تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں