گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سپیشل بچوں کیلئے سرکاری بلڈنگ کی تعمیر، جگہ مختص ہوگئی، جلد تعمیر کاآغاز ہوجائے گا، تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں سپیشل بچوں کیلئے ابھی تک کوئی سرکاری بلڈنگ میسر نہ تھی جس کو دیکھتے ہوئے چوہدری جاوید کوثر MPA نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیشل بچوں کے سکول کیلئے بلڈنگ کا مطالبہ کیا تھا، جسے منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے فنڈز مختص کئے، ترجمان ایم پی اے کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع علاقہ بھائی خان میں 8 کنال 16 مرلہ جگہ مختص ہو گئی ہے، عنقریب تعمیر شروع ہو جائے گی، ابھی تک سپیشل بچوں کا سکول کرائے کی بلڈنگ میں چل رہا ہے، اس بلڈنگ کی تعمیر کی بابت چند دن قبل ایک تقریب میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے اعلان کیا تھا۔
163