مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملکہ کوہسارمری کاگرمائی سیزن اپنے عروج پر ملک بھر سے سیاحوں کی کثیر تعداد کی آمدکاسلسلہ جاری خنک وخوشگوار موسم،بلندوبالا کوہساروں اورحسین نظاروں سے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں تمام سیاحتی مراکز،کشمیر پوائنٹ،مال روڈ،پنڈی پوائنٹ،پتریاٹہ،بھوربن اورگلیات کے علاقوں نتھیاگلی،ایوبیہ،لارنس پور اوردیگر علاقوں میں سیاحوں نے ڈھیرے ڈال لئے ہیں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کارش دیکھاجارہاہے گرمی کے ستائے ہوئے سیاح مری کے حسین نظاروں،دلکش کوہساروں اورخوبصورت موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اوریہاں پرگزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو کیمروں اور سلفیوں میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمدسے یہاں کے کاروبارپر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں خوش امر یہ ہے کہ ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگر کاروباری حلقے اور سیاح حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمدکرتے نظر آتے ہیں خوش قسمتی سے مری کورونا فری سیاحتی مقام بن چکا ہے
223