کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نٹھوٹ بائے پاس پر ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ڈکیتوں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا.
کہوٹہ کے علاقہ نٹھوٹ بائے پاس پر ڈکیتی کی واردات کرنے کی کوشش، ڈکیتوں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ روکنے پر ڈکیتوں نے پیچھے سے فائرنگ کر دی
جس کے زرد میں آ کر ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا، جاںبق نوجوان کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا جاںبق نوجوان کی شناخت حافظ محمد حسیب کے نام سے ہوئی ہے،
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل غازی مرزا طاہر سکندر اور ہومی سائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ کے انسپکٹر طاہر مسعود تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچ گئے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا