جاتلی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی،قتل ، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار،اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری اگست 2023 سے پولیس کو مطلوب تھا،جاتلی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،اشتہاری کے تین ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے،اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی صدر انعم شیر