(پنڈی پوسٹ نیوز)راولپنڈی کے آرمی پبلک اسکول فورٹ روڈ کی طالبہ نور فاطمہ نے او لیول کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام 8 مضامین میں A گریڈ حاصل کرلیا۔نور فاطمہ کی اس کامیابی پر اسکول کے پرنسپل، انتظامیہ اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے انہیں اور ان کے والد کرنل (ر) عبدالرحمان قریشی کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔اس موقع پر نور فاطمہ کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔