سہوٹ حیال، ماہلی روڈ کی تعمیر تیز، اہل علاقہ خوش

سہوٹ حیال(پنڈی پوسٹ نیوز) سہوٹ حیال سے ماہلی جانے والی اہم سڑک پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جس پر اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سڑک کی تکمیل سے مقامی لوگوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔اہلِ علاقہ نے اس اہم منصوبے کے لیے خصوصی کاوشوں پر نمبردار شوکت علی مغل (پیرس) کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ اہلِ علاقہ نے امید ظاہر کی کہ سڑک کا کام جلد از جلد مکمل کرکے عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔