110

چوہدری نثار کا آبائی علاقہ چکری سہولیات سے محروم

رجب علی راجا ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ
35سالہ سیاست کے بعد بھی سابق وزیر داخلہ کے حلقہ کے کام باقی ہیں سابق وزیر داخلہ چوہدری صاحب آپ نے اپنے علاقہ کے لیے اربوں کے کام تو کیے لیکن تاحال بہت سے کام ایسے ہیں جن کو کرناباقی ہے تھانہ چونترہ کے تقریبا100گا وں اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں بھی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اور آپ کے حلقہ کے کچھ گاوں تاحال بجلی اور آپ کے حلقہ کے تقریباآدھے لوگ صاف پانی سے محروم ہیں سابق وزیر داخلہ صاحب آپ کے گاوں چکری ،سیال ،اور چہان تک لوگوں کو ایمولینس جیسی بنیادی سہولت تک میسر نہیں ،ٹیکسلا اور روات کوتو آپ نے ہسپتال دیے ہیں لیکن اپنے چکری روڈکے 45کلو میڑ تک کے علاقہ کو ہسپتال نہیں دیا اس پورے حلقہ کے لاکھوں لوگوں کو50بیڈکے ہسپتال کی اشد ضرورت ہے ( ق )لیگی دور میں کروڑوں کی لاگت سے ڈھوک پڑالحرم سٹی مین روڈ پر ہسپتال کا سٹکچر بنایا گیا تھا جس کو پاکستان پیپلز پارٹی اور آپ کی حکومت نے مکمل نہ ہو نے دیا چوہدری نثار علی خان صاحب آپ نے چکری روڈ کوڈبل کر دیا بہت اعلی کام ہے لیکن چکری انٹرچینج تاموہڑہ چھپر تک منظوری ہوئی لیکن روڈصرف خالد کالونی تک بنائی گی صرف ادھا کلو میٹر سے بھی کم روڈشدیدخستہ حال روڈجوکہ چکری روڈ کاحصہ ہے اس کواور ایک خستہ حال اور انتہائی تنگ پل کو چھوڑ دیا گیا ۔ اسی طرح بندہ گاوں سے مسریوٹ روڈ بنائی گئی لیکن صرف صرف 200یا300میٹر سے بھی کم ا نۂائی خستہ حال روڈ چھوڑ دی گئی اسی طرح چکری روڈ رنیال سے کالس ڈھوک راجگان کی 8کلومیٹر روڈ بنا دی گی لیکن صرف 2سے تین کلومیٹر روڈ چھوڑ دی گئی ا س کے علاوہ دھمیال گاوں کی صرف ایک کلومیٹر روڈبھی شدید خستہ حال ہے اس کااعلان تو چوہدری سرفرازافضل2 مرتبہ کر چکے ہیں لیکن اس پر کام شروع نہیں ہوا
New

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں