کلرسیداں میں غیر قانونی آرا مشینوں کے خلاف کارروائی،5 مشینیں اور لکڑی کے ڈپو سیل

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی نارتھ فاریسٹ ڈویژن کلر سیداں میں محکمہ جنگلات نے غیر قانونی آرا مشینوں اور لکڑی کے ڈپو کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 آرا مشینیں اور لکڑی کے ڈپو سیل کر دیے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق کارروائی غیر قانونی طور پر لکڑی کی کٹائی، ذخیرہ اندوزی اور اس کی غیر قانونی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے کی گئی۔ کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر قائم آرا مشینوں اور لکڑی کے ڈپو کا معائنہ کیا گیا، جہاں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر 5 آرا مشینیں اور متعلقہ لکڑی کے ڈپو سیل کر دیے گئے۔