ساہیوال: پیٹرولنگ پولیس کانسٹیبل 10 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

(پنڈی پوسٹ نیوز)سرکل افیسر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ریڈ کاروائی پیٹرولنگ پولیس کا کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن جناب بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ساہیوال ارشد زمان وٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کرکے پیٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل جاوید اقبال کو شہری سے -/10٫000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ملزم نے مدعیہ کے بیٹے کا ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے رشوت وصول کی۔ اس بابت تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے