188

چوہدری عبدالخطیب نے صحافت کوعلاقہ کے عوام کی خدمت کا ذریعہ بنایا

عبدالجبار چوہدری /چوہدری عبدالخطیب صحافتی دنیا کا ایسا نام ہے جنھوں نے اپنی محنت‘ لگن اور مسلسل کوشش سے ایک صحافتی ادارے کا قیام عمل میں لایا جو پنڈی پوسٹ کی صورت میں اپنی آٹھویں سالگرہ منارہا ہے۔چوہدری عبدالخطیب نے صحافت کو علاقہ کے عوام کی خدمت کا ذریعہ بنایا،صحافت برائے خدمت کے نعرے کو اپنے کردار سے عملی شکل دی اور ہر قسم کی آلودگی سے اپنے آپکو بچائے رکھا۔2010ء سے ہی چوہدری عبدالخطیب نے علاقے کے ترجمان اخبار جو ہر لحاظ سے مقامی مسائل کا احاطہ کیے ہوئے ہو اور علاقہ پوٹھوہا ر کی حقیقی ترجمانی کا خواب دیکھنا شروع کر دیا اور اس کا آغاز انھوں نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ نیوز کے نام سے ویب سائٹ کے اجراء سے کیا۔با ہمت نوجوان محمد ابراہیم نے ان کا بھرپور ساتھ دیا بالآخر ایک ہفت روزہ نکالنے کا جو ارادہ تھا اس کی عملی شکل 2012ء میں پنڈی پوسٹ کے روپ میں منظر عام پر آگئی‘ اس پلیٹ فارم پرجاوید اقبال بٹ مرحوم جیسے خوش مزاج آدمی کا ساتھ نہ بھولنے والا ہے ان کا ہنستا مسکراتا چہرہ آج بھی نظروں کے سامنے رہتا ہے ملک ظفر اقبال مرحوم جیسے زیرک‘ دبنگ اور پر جوش شخصیت کا انداز گفتگو اور دلائل سے مزین تحریریں پنڈی پوسٹ کا اثاثہ ہیں‘ چوہدری حبیب مرحوم جو چوہدری عبدالخطیب کے چھوٹے بھائی تھے ان کا رکھ رکھاؤاور پنڈی پوسٹ کے لیے جذبات سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہیں ہمارے چوہدری اشفاق دست و بازو بنے‘ شہزا درضا جس طرح مستقل مزاجی سے خدمات انجام دے رہے ہیں لائق تحسین ہیں انھوں نے چھوٹے بھائیوں جیسا کردار نبھایا کبھی شکوہ شکایت کی نوبت نہ آنے دی‘ سردار بشارت جو بیک وقت کئی محاذوں پر ڈٹے رہتے ہیں جب بھی مشکل وقت آیا خم ٹھونک کر میدان میں آ جاتے ہیں لائق صد تعظیم آصف شاہ نے بھی خوب ساتھ نبھایا۔ زاہد حسین اور بھائی حنیف ایسی شخصیات ہیں جو حقیقی سرپرست ہیں غلطی سے روکنے اور رہنمائی کے لیے ہر وقت سرگرداں رہتے ہیں عدیل ملک‘ قاری یاسر ندیم‘ محمد شیراز اور احسان الحق کی خدمات پنڈی پوسٹ کے لیے گراں قدرہیں،ان تمام احباب کی اجتماعی کاوشوں کی بدولت ہی پنڈی پوسٹ آٹھویں سالگرہ منارہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تمام اسٹیشنز سے نامہ نگار ان کا شکریہ کہ جنھوں نے کبھی بھی خبروں کی کمی نہ ہونے دی‘ پروفیسر محمد حسین(ماہر تعلیم)‘ پروفیسر شاہد جمیل منہاس (مصنف، شاعر اور کالم نگار)‘شہزاد نقشبندی (فاضل درس نظامی)‘ طاہریاسین طاہر کالم نگار، شہباز رشید چوہدری کالم نگاراور راجہ غلام قنبر کالم نگار کی تحریریں پنڈی پوسٹ کے صفحات کو چار چاند لگائے رکھتی ہیں میری دعا ہے کہ پنڈی پوسٹ آئندہ بھی اسی طرح کامیابی وکامرانی سے سفر جاری رکھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں