اٹک : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید کی زیرِ صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے ڈینگی کے انسداد کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور حساس علاقوں میں خصوصی نگرانی کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے زور دیا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی مانیٹرنگ کریں اور صفائی ستھرائی، سرویلنس اور آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔