تندرست و توانا ہونے کے لیے صحت مند جسم ہونا ضروی ہے صحت سب سے افضل ہے اور تھوڑی سی غفلت سے ہم سے چھن جاتی ہے۔صحت ،تعلیم اور خو را ک ہر بچے کا بنیا دی حق ہیں اور بچوں کو ان کے حقوق کی فراہمی والدین اور حکومت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبوں پر کرڑوں روپے کی لاگت کے {jcomments on}منصوبے شروع کر رکھے ہیں لگتاکہ بہت جلد عوام کو صحت کی تما م سہولیات میسر ہوں گی۔ پنجاب حکومت نے پولیو خاتمے کے لیے صوبے بھر میں بہت زبردست کام کیا ہے اور دوسرے صوبوں کو بھی پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی طرح پولیو کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھانے ہونگے۔تاکہ پورے پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکے۔ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جو والدین کی تھوڑی سی غفلت یا لاپرواہی سے بجے کو عمر بھر کے لیے معذور کر دیتی ہے۔ حکو مت پنجاب کی جا نب سے صحت کے شعبہ میں مختلف انقلا بی اقدا ما ت اٹھائے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پو لیو اور د یگر ایسے امر اض کے خاتمے کے لئے با قا عدہ مہم شر و ع کی جارہی ہے تاکہ پنجاب کے عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پرپہنچائی جاسکیں۔ پولیو کے قطرے پلانے میں و الد ین کی لا پر وا ہی آ ڑ ے آ جا تی ہے بعض اوقات وہ لوگ جو شہروں سے دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں ان کو درست راہنما ئی نہیں ملتی اس لیے وہ پولیو کے قطر بچوں کوپلانے سے ڈرتے ہیں جو بعد میں ان والدین کے لیے پریشانی کا سبب ہوتا ہے کیو نکہ پو لیو
ز دہ معذ و ر بچہ صر ف ما ں با پ پر ہی نہیں بلکہ پو ر ے معا شر ے کے لئے بو جھ بن جا تا ہے۔ پو لیو درا صل جسم میں پیدا ہونے والا انفیکشن ہے ۔ جو جسم کے کسی حصہ کو بے جان کر دیتا ہے ۔ پو لیو کا مکمل علا ج ابھی تک در یا فت نہیں کیا جا سکا۔ یہی و جہ ہے کہ پو لیو کے خاتمہ کے لیے با قا عدہ مہم چلا ئی جا تی ہے تا کہ حملہ سے پہلے ہی اس کو رو کا جا سکے۔اس لیے حکومت پنجاب نے عوام کو شعو ر وآ گا ہی دینے کے ساتھ ساتھ پولیو سے بچا ؤ کے لیے قطرے پلانے کی مہم شروع کررکھی ہے۔ اور عو امی سہو لت کے لئے پو لیو کے قطرے فر ی میں پلائے جاتے ہیں تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کو معذری سے بچاسکیں۔حکومت پنجاب نے پنجاب کوپولیو فر ی صوبہ بنانے لیے گزشتہ کئی سالوں سے باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے اس کے سلسلے میں را ولپنڈ ی میں پولیومہم 8مارچ سے 12مارچ تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران ضلع راولپنڈی میں تقریباً 8لاکھ 29ہزار بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے قطرے پلائے جائیں گئے یہ قطر ے 5 تک کی عمر کے تمام بچوں کو پلائے جائیں گئے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی نے تفصیلات بتاتے ہو کہا کہ راولپنڈی میں 139موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں وہ بچے جو پولیو مہم کے دوران والدین کے ہمراہ سفر کرتے ہیں یہ ان بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی یہ ٹیمیں راولپنڈی کے داخلی و خارجی مقامات پر کیمپ قائم کریں گی۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈے،ریلولے سٹیشنر،بس سٹاپ اور اس طرح کے دیگر مقامات پر کیمپ لگائیں گی۔حکومت کی کوشش ہے کہ اس مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کی ویکسین پینے کے بغیر نہ رہ جائے۔ اس پولیو مہم کہ دوران راولپنڈی میں448ایریا انچارج فرائض سر انجام دیں گے اور علاوہ راولپنڈی کی 209یونین کونسلوں میں میڈیکل آفیسر پولیو مہم کی نگرانی کریں گے۔اور راولپنڈی کے شہر سے دوردراز علاقوں میں قائم د یہی مراکز صحت اور ڈسپنسریوں کے لیے 287ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ان علاقوں میں موجود بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلائیں گی ۔ ان ٹیموں کے لیے پنجاب حکومت سکیورٹی کے لیے فول پروف حفاظتی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ کسی خوف کے بغیر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ ان تما م تر اقدا ما ت کے ساتھ حکو مت تو کسی حد تک اپنی ذ مہ دا ریو ں سر انجام دے رہی ہے ان کے والدین پر یہ ذ مہ دا ری عا ئد ہو تی ہے ہ وپولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنائیں۔ تاکہ ان کے بچوں کو کسی معذوری کا سامنا نہ کرنا پڑے حکومت پنجاب کے ان اقدامات کے باعث وہ دن دور نہیں جب حکومت کوششوں اور عوام کے تعاون سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا۔
177