121

پوٹھوہاری زبان کو نادرا ریکارڈ سے ختم کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)نادرا کی جانب سے پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی لسٹ سے خارج کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج۔اسلام آباد کے شہری فرزند علی ہاشمی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں نادرا، حکومت پاکستان، بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے قومی اخبار کی ایک خبر کے مطابق نادرا نے پوٹھوہاری زبان کو پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے نکال دیا تھا پاکستان میں 20 ملین سے زائد شہری پوٹھوہاری زبان کو سمجھتے، بولتے، لکھتے اور پڑھتے ہیں، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پوٹھوہاری زبان برصغیر کی قدیم زبانوں میں سے ایک ہے اور سنسکرت کی شاخ تصور کی جاتی ہے، پوٹھوہاری زبان کو فہرست سے نکالنا پوٹھوہار کے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عدالت حکومت، نادرا کی جانب سے پوٹھوہاری زبان کو فہرست سے نکالنے کے تمام نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دے،عدالت فریقین کو پوٹھواری زبان کو دوبارہ پاکستان میں بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے،عدالت فریقین کو پوٹھواری زبان کو بولی جانے والی زبانوں کی فہرست سے نکالنے سے روکے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں