107

پریس کلب کلرسیداں کی نئی باڈی کی تشکیل

تحریر چوھدری محممد اشفاق
صحافت کا شعبہ معاشرے میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے صحافی ہی معاشرے میں پائے جانے والے مختلف مسائل کی نشاندی کرتے ہیں اور ان کی اعلی حکام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں وہ سرکاری اداروں اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں سرکاری ادرے جتنی مرضی کاروائیاں کریں جب تک میڈیا ان کی معاونت نہیں کرے گا وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں اور جب تک میڈیا عوامی مسائل کو اجاگر نہیں کرے گا متعلقہ حکام کبھی بھی بذات خود چل کر عوام کے مسائل حل نہیں کرتے ہیں میڈیا یعنی صحافت سے وابستہ افراد عوام اور سرکاری اداروں اور سیاسی نمائندگان کو جگائے رکھتے ہیں جسطرح سرکاری اداروں کی کارکردگی میڈیا کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے بلکل اسی طرح سرکاری اداروں کے سربراہان اور اہلکاران کی بھی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی صحافی حضرات سے تھوڑا تعاون کریں ان کی جائز باتوں کو سنیں اور ان پر عمل پیرا بھی ہوں صحافی نہ تو ناجائز فروش ہوتے ہیں نہ وہ کسی کی زمین پپر ناجائز قبضہ کرتے ہیں نہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ کسی بے گناہ کے پکڑے جانے پر اپنی آواز بلند کرتے ہیں یا کسی تھانے میں بند شخص کو چھڑانے کیلیئے رابطہ کرتے ہیں اس طرح کے کام کوئی غلط نہیں ہوتے ہیں یہ ان کا بھی حق بنتا ہے سرکاری ادارے اور شعبہ صحافت لازم ملزوم ہیں ایک دوسرے کے تعاون سے ہی دونوں اداروں کی کارکردگی ممکن ہو سکتی ہے دوسرا سب سے اہم بات صحافت ایک فی سبیل اللہ والا کام ہے اور اس میں صرف وہی لوگ کامیاب ہو سکتے ہیں جو اس کو کوئی پیشہ تصور نہ کریں بلکہ اس کو خدمت خلق کا زریعہ سمجھیں اس پلیٹ فارم کو استمعال میں لا کر ضروت مندو ں کو ان کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں الحمد اللہ پریس کلب کلرسیداں بھی بہت اھسن طریقے سے اپنی زمہ داریاں نبھانے میں مصروف عمل ہے اس کے تمام عہدیداران اور ممبران عوامی مسائل کو بڑے اچھے طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں وہ کلرسیداں تحصیل کے چپے چپے سے عوامی مسائل کو ڈھونڈ کر سیاسی قیادت اور سرکاری اداروں تک پہنچا رہے ہیں اور ان کو حل کروانے تک مکمل پیچھا کر رہے ہیں وہ بغیر کسی معاوضے اور تنخواہ کے اپنے وسائل سے دوسروں کے مسائل حل کرواتے ہیں پریس کلب کلرسیداں کی نئی باڈی برائے سال 2023تشکیل دی جا چکی ہے گزشتہ سال کی باڈی کے سربراہ شیخ قمر السلام مقرر کیئے گے تھے جنہوں نے پریس کلب کی اہمیت کو بڑے عمدہ طریقے سے منوانے میں اپنی زمہ داریاں پوری کی ہیں وہ مسلسل دو سال تک بطور صدر کام کرتے رہے ہیں اب نئے سال کیلیئے نئی باڈی مقرر کی گئی ہے جس کیلیے باقاعدہ ایک اجلاس منعقد کیا گیا ہے اجلاس زیر صدارت سربراہ قائمہ ایگزیکٹو کمیٹی دلنواز فیصل جس کے دیگر ممبران میں پروہز اقبال وکی اور مرزا عتیق الرحمن شامل تھے منعقد ہوا ہے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا حافظ محمد صدیق نے تلاوت فرمائی,نعت رسول مقبول حافظ کامران حشر نے پیش کی ہے اس کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کاروائی شروع کی گئی ہے جس کے تحت نئی باڈی کی تشکیل کیلیے قائم کمیٹی نے متفقہ طور پر اکرام الحق قریشی کو صدر,راجہ محمد سعید سرپرست اعلی جاوید اقبال چئرمین,دلنواز فیصل وائس چئیرمین حافظ کامران حشر وائس چئیرمین,مرزا عتیق الرحمن جنرل سیکریٹری, پرویز اقبال وکی سینئر نائب صدر, محمد جاوید سینئر نائب صدر اول ,چوھدری محمد اشفاق انفارمیشن سیکریٹری و سینئر نائب صدر دوئم, چوھدری جواد مجیدممبر ایگزیکٹو کمیٹی,ارسلان شاد خزانچی,فیصل منظور, و فیصل جاوید پریس کیمرہ مین,دانیال نزاکت,ہارون رشید,حافظ محمد صدیق سینئر ممبران پریس کلب کلرسیداں مقرر کئے گے ہیں سابق صدر شیخ قمرالسلام نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کوئی بھی نیا عہدہ لینے سے معذرت ظاہر کی ہے لیکن تمام نئے عہدیداران اور ممبران کے پر زور اصرار پر ان کو پریس کلب کے تمام معاملات کی نگرانی کیلیئے آمادہ کر لیا گیا ہے اب وہ پریس کلب کی بہتری اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تمام ممبران کے بہترین مفاد کیلیئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے رہیں گے امید قوی ہے کہ پریس کلب کے تمام زمہ داران پہلے کی نسبت زیادہ بہتر طور پر اپنا اہم کردار اد ا کریں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں