(پنڈی پوسٹ نیوز)پنجاب حکومت نے تاجر برادری اور عوام کی سہولت کے پیشِ نظر صوبے بھر میں کاروباری اوقاتِ کار میں اہم نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت تمام ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس کو اب رات 11:00 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، جبکہ گروسری، کریانہ اور جنرل اسٹورز رات 10:00 بجے تک اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے۔دوسری جانب عام شاپنگ مالز اور تجارتی بازاروں کے لیے رات 8:00 بجے بندش کا قانون برقرار رہے گا، تاہم میڈیکل اسٹورز، ہسپتالوں اور پٹرول پمپس کو ان پابندیوں سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔