گوجرخان میں بیوی نے اپنے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر کے بیوی کو گرفتار کر لیا ہے,مضافاتی قصبہ مطوعہ کا رہائشی کامران تنویر پرائیویٹ سکول ٹیچر ہے، اور اسکی شادی 8 ماہ قبل ہوئی مگر بیوی ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی اور مصر تھی کہ طلاق دی جائے،اج طلاق کے کاغذاتِ تیار کرنے کے بعد کامران جیسے ہی یونین کونسل کے دفتر سے باہر نکلا،انتظار میں کھڑی اسکی بیوی نے اس پر تیزاب پھینک دیا،ایس ایچ او تھانہ گوجرخان طیب ظہیر بیگ نے بتایا کہ کامران کی مدعیت میں ایف ائی ار درج کر لی گئی ہے اور اس کی بیوی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے،