راجہ محمد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘جاتلی
دولتالہ پریس کلب دولتالہ کا میڈیا ہاؤس پر حملے کی مذمت ، صدر راجہ ابوبکر نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،،آزادی صحافت پر حملہ کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے راجہ ابو بکر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم جماعت کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا ہاؤس پر حملے کے خلاف دولتالہ پریس کلب دولتالہ کا ہنگامی اجلاس صدر ابو بکر نے طلب کیا اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی تمام صحافی برادری نے آزادی صحافت پر حملے کو دشمن کی مذموم کاروائی قراد دیا ور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان شر پسند عناصر کے خاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
راجہ محمد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘جاتلی
آئیسکو سب ڈویژ ن جاتلی دفتری اہلکاروں نے ایس ڈی سی کے خلاف بونس نہ دینے پر دفتر کو تالے لگا دیے گے یونین کی یقین دہانی پر تالہ بندی ختم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئیسکو سب ڈویژن کے دفتری اہلکاروں نے چاہ ماہ قبل اور موجودہ بونس نہ ملنے پر دفتر کو تالے لگا دیے گے آئیسکو سب ڈویژن جاتلی یونین کے چیرمین اور دیگر عملے کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ یہاں پر عرصہ دراز سے تعینات ایس ڈی سی کی طرف سے ہمارا بونس ہڑپ کرنے کی کوشش کو نا کام بنانے کے لیے اُٹھایا گیا اگر ہم یہ قدم نہ اُٹھاتے تو ہمیں کچھ بھی نہ ملنے والا تھا ڈویژن چیرمین مہدی شاہ ،سیکرٹری حاجی لال اور دیگر یونین کے عہددران کی یقین دہانی پر اہلکاروں نے تالہ بندی ختم کر دی ۔{jcomments on}
140