116

وفاقی ضلع کی حلقہ بندیاں‘نئے امیدوار سامنے آنے لگے

محمد عتیق فرہاد
وفاقی ضلع کی نئی حلقہ بندیاں ،سیاسی امیدواروں نے لنگو ٹ کسنا شروع کر دئیے ہیں الیکشن کمیشن کے زرائع کے مطابق موجودہ یوسی،تحصیل،ضلع کی حدود بندیوں میں اصلاح یا کمی بیشی نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی موجودہ حلقہ بندیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کی جائے گی ۔وفاقی ضلع کو نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تین حلقوں کو 50یونین کونسلوں پر تقسیم کیا جائے گاالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پی سی ون کے مطابق وفاقی ضلع کی کل آبادی 19لاکھ90ہزار350افراد پر مشتمل ہے اور کل ووٹرز کی تعداد5لاکھ96ہزار765 ہے پی سی ون کی رو سے یونین کونسل نمبر1سے لے کر یوسی17جو سید پور،نور پور،ملپور،کوٹ ہتھیال نارتھ،کوٹ ہتھیال ساؤتھ،پھلگراں،پنڈ بیگوال،تمیر،چراہ،کرپا،مغل،روات،ہمک،سہالہ،لوہی بھیر،پاہگ پنوال،کورال ہیں کی کل آبادی 6لاکھ 24ہزار985افراد پر محیط ہے جس میں خواتین و حضرات کے کل ووٹ 1لاکھ61ہزار183ہیں ۔ اس نئے بنے والے حلقہ میں تحریک انصاف کے مضبوط امیدوارراجہ خرم نواز گنے جا رہے ہیں ،جن کو حلقہ عوامی و برادری ازم کی مکمل پذیرائی حاصل ہے ۔اسی حلقہ میں پی پی پی کے مصطفی نواز کھوکھر ،بھی سیاسی توانائیاں لگائے ہوئے ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کے جلسہ یوم تاسیس میں اپنی پاور شو کی تھی ، نون لیگ کی جانب سے تاحال کوئی امیدوار منظر عام نہیں ہوا مگر یہاں الحاج راجہ مجاہد ایسی شخصیت ہیں جو اپنی ذاتی تعلقات کی بناء پر اثرانداز ہوسکتے ہیں علاوہ ازیں ملک عشرت حسین،قاضی فیصل نعیم بھی سیاسی میدان کے خواہاں نظر آتے ہیں ۔دوسرانیابننے والا حلقہ یوسی 18سے 33،40ہے جو کھنہ ڈاک ،ترلائی کلاں ،علی پور،سوہان دیہاتی،چک شہزاد،کری،راول ٹاؤن،ایف سیکس،جی سیکس 1،جی سیکس 2،3,4،ایف سیون8,9اور جناح پارک،ایف ٹین ایف الیون،جی سیون تھری جی سین فور،جی سیون ون ٹو،جی ایٹ تھری فور،جی ایٹ ون ٹو،جی نائن ون ٹو،آئی ایٹ ہیں جس کی کل آبادی 6لاکھ 67ہزار755افراد پر مشتمل ہے جہاں کل ووٹرز 2لاکھ 523ہیں اس حلقہ میں مسلم لیگ کے منتخب ممبر قومی اسمبلی اور وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ہیں جو آمدہ الیکشن میں حصہ لینے پر اعتماد ہیں ،ان کے ساتھ سابق امیدوار قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف چوہدری الیاس مہربان جنہوں نے الیکشن 2013ء میں 60ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے سیاسی پنڈتوں و عوامی حلقوں میں مضبوط امیدوار گنے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں اسی حلقہ میں تحریک انصاف کے علی اعوان،فیصل جاوید بھی پر تول رہے ہیں ۔تاحال پی پی پی ،جماعت اسلامی یادوسری جماعتوں کا کوئی امیدوارسامنے نہیں آرہا تیسرا حلقہ یونین کونسل29,34سے یوسی 50گولڑہ شریف تک ہے جس کی آبادی 6لاکھ97ہزار610افراد پر مشتمل ہے اس کے ووٹرز 2لاکھ 59ہیں ،اس نئے حلقہ میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر ہیں آمدہ الیکشن میں ڈاکٹر بابر اعوان کا نام بھی لیا جا رہا ہے مسلم لیگ کے سابق ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان بھی امیدوار ی کے لیے گنے جا رہے ہیں ۔
آمدہ الیکشن میں مذکورہ بالا حلقہ بندیوں کی روشنی میں ڈاکٹر طارق فضل جنہوں نے تاحال عوامی بے ربطی کے اعتماد کو بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔باوثوق ذرائع کے مطابق نئے بننے والے حلقہ جو یوسی ون سے سترہ تک ہے میں اپنی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر یکم جنوری سے مئی تک سکرونٹی کا عمل مکمل کر کے حتمی شکل دے دی جائے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں