مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری کے نایاب جنگلات میں ٹمبرمافیاء سرگرم عمل سرسبز درختوں کی بے دریخ کٹائی کا سلسلہ جاری دیگر علاقوں سمیت گھڑیال مری کینٹ حدود کے جنگلات سے درجنوں کیل کے قیمتی درخت کاٹ دئیے گئے مری کے جنگلات کو بے دردی سے کاٹاجارہا ہے محکمہ جنگلات اور متعلقہ اداروں نے وزیراعظم کے گرین اینڈکلین پاکستان کے خواب کو نیست ونابود کردیاہے لیکن کوبھی اس غیر قانونی اقدام کیخلاف نوٹس نہیں لے رہا تحصیل مری میں لاقانونیت کی اپنے عروج پر ہے کوئی بھی متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے جبکہ حکومتی نمائندوں نے بھی خاموشی اختیارکررکھی ہے ہیں جنگلات کی کٹائی اورتباہی کا اگرسلسلہ جاری رہاتو تو آئندہ چند برسوں میں ملکہ کوہسار مری کے سرسبز اورخوبصورت کوہسار چٹیل پہاڑ بن جائینگے اوروطن عزیز ے اس اہم ترین سیاحتی مقام کو اتنا نقصان پہنچ جائیگا جس کاازالہ کئی دہائیوں تک تک نہیں ہوسکے گا۔
245