175

مردِ مجاہد جنرل راحیل /محمد انشال

کون جانتا تھا کہ 16جون 1956کو میجر رانا محمد شریف کے گھر پیدا ہونے والا بیٹا جس کا نام راحیل شریف رکھا گیا ایک دن ملک پاکستان کا جنرل ہو گا جرنل راحیل شریف بلوچستان کے شہر کو ئٹہ میں پیدا ہوئے آپ کا تعلق ایک بہت بڑے فوجی خاندان سے ہے آپکے بڑے بھائی میجر رانا شیر شریف 1971کی پاک بھارت جنگ میں شہید ہوئے اور اپنی بہادری کی وجہ سے انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر ملا آپکے نانا کو بھی 1965کی پاک بھارت جنگ میں نشان حیدر سے نوازا گیا ایک ایسا خاندان سے تعلق جس میں دو نشان حیدر ہوں اور ایک بھائی میجر رانا ممتازشریف جن کوانکی بہادری کی وجہ سے ستارہ بسالط کے علاوہ اور بھی سے تمغے ملے ایسے ماحول میں تربیت سے یقیناًایک عظیم اور بہادر انسان (جنرل راحیل ہی سامنے آئے گا جنرل راحیل شریف نے 1976میں کمیشن کے زریعے پاک آرمی میں شمولیت اختیار کی اور اپنی مسلسل محنت قابلیت اور بہادری کی وجہ سے آپ 27نومبر 2013کو پاکستان کے آرمی چیف بنے آپ نے جن حالات میں قیادت سنبھالی وہ بہت نازک حالات تھے پوری قوم ٹکڑوں میں بکھری ہوئی تھی ہر جگہ شور تھا دھماکے ہو رہے تھے اورہنگامہ برپا تھا ان حالات سے پاکستان کو نکالنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کو جنرل راحیل شریف نے سر انجام دیا ایسے حالات میں پاکستانیوں پر اللہ کا کرم ہوا اور راحیل شریف جیسا شخص پاکستان کا جرنل بنا جن میں سے ایک مشکل فیصلہ آپریشن ضرب عضب تھا جب دشمنوں نے دیکھا کہ اب بچنا مشکل ہے تو انہوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کر دیا یہ بھی نہ صرف جنرل راحیل شریف کے لیئے بلکہ پوری قوم کے لیئے ایک اور آزمائش تھی اس مشکل لمحے میں بھی جنرل راحیل نے بہت اہم فیصلے کیئے کراچی میں آپریشن بھی ایک اہم فیصلہ تھا انہیں فیصلوں کی بدولت آج پاکستان سے دہشت گردی ختم ہوئی ایک آدمی نے اپنا سکون برباد کیا تب جا کر آج ہم پر سکون فضا میں سانس لے رہے ہیں بہت عرصے کے بعد پاکستانیوں نے عید کی خوشیاں اور پوری آزادی اتنے جوش وجزبے کے ساتھ منایا اور اس کے پیچھے بھی جنرل راحیل شریف کی محنت ہے 1965میں آپکے نانا کو اگر نشان حیدر ملا اور 1971میں آپکے بھائی کو تو جو کام آج جنرل راحیل پاکستان کے لیئے کر رہے ہے وہ بھی کسی نشان حیدر سے کم نہیں پوری قوم کو یکجا کرنے میں جنرل راحیل شریف نے بہت محنت کی جنرل راحیل شریف نے اپنی کار کردگی کی وجہ سے بہت تمغے اپنے نام کیئے جن میں سے کچھ کے نام یہ ہے 10سال سروس میڈل 20سال سروس میڈل 30سال سروس میڈل نشان امتیاز ہلالِ امتیاز تمغہ استقلال ہجری تمغہ تمغہ جمہوریت گولڈی جبلی میڈل تمغہ سعودی عرب اور یو نا ئیٹڈ سٹیٹ سے تمغے وغیرہ آج پوری قوم جنرل راحیل شریف کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے آج پوری قوم جنرل راحیل شریف کی سلامتی اور لمبی عمر کے لیے دعا کر رہی ہیں اللہ اس مرد مجاہد کو عمر خضر عطا کرے اور باقی بھی پاکستان میں چودہ جنرل راحیل گزر چکے ہیں لیکن اس جنرل راحیل کو لوگ رہتی دنیا تک یاد کریں گے ان شااللہ .{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں