73

متنازعہ ٹویٹس کیس،سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا،اعظم سواتی کو سی آئی اے سینٹر اسلام آباد نائن آفس سے رہا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کو عدالتی حکم پر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سی آئی اے سینٹر نائن آفس سے رہا کیا گیا۔رہائی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنوں نے اعظم سواتی کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے جس کی رسید لیکر وکلاء اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اعظم سواتی کی رہائی کیلئے روبکار جاری کیا،وکلاء روبکار لیکر سی آئی اے سینٹر نائن آفس پہنچے جہاں سے اعظم سواتی کو رہا کیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں