واہ کینٹ (راجہ ارشد کیانی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈز میں کیس کی جیت پی آئی اے اور پوری قوم کی جیت ہے.ریکوڈیک کیس میں پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہو گئے ہیں. ہمارا قوم سے وعدہ ہے کہ ملک و قوم کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے. چیلنجز کے باوجود ملک و قوم کی دعاوں سے پاکستانی قانونی ماہرین نے ایک بہت اہم کیس ملک کیلئے لڑا اور جیتاجس میں بہت اعلی ہم آہنگی اور ٹیم ورک سے قومی اثاثوں کی حفاظت کی گئی. ہمارے لیے یہ ایک انتہائی اہم کیس تھا جس میں قومی ادارے اربوں ڈالے کے اثاثوں سے ہاتھ کھو سکتے تھے. غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان ذاتی طور پر اس معاملے کو مانیٹر کررہے تھے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام اعتماد رکھیں ہماری حکومت ملک و قوم کا قیمتی پیسہ اور اثاثوں کا ضیاع نہیں ہونے دے گی. انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے قومی اثاثے گروی رکھ کر اپنی جیبیں بھریں. انہوں نے کہا کہ تمام کریڈٹ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت قانون، اٹارنی جنرل اور دیگر اداروں کو جاتا ہے جنھوں نے ان تھک محنت کی.
215