ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمر الاسلام راجہ جو دھیمے مزاج کے انسان تو ہیں ہی سیاست میں بھی ایسے ہی دھیمے رویہ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں
یہی وجہ کے اکثر ان کو مختلف شخصیات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا مگر وہ تب بھی انکی طرف سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیتے بلکہ ہنس کر ٹال دیتے اورخندہ پیشانی سے اس کو برداشت کرتے ہیں مگر حالیہ دنوں میں انکے زیر سایہ ڈسٹرکٹ کوآرٹینیشن میٹنگ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، اے ڈی سی آر، اے ڈی سی جی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت راولپنڈی کے متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے اس اجلاس میں جہاں راولپنڈی کی تاریخ میں پہلی دفعہ اہم فیصلے کیے گئے
وہاں ہی اس میں انجینئر قمرالاسلام راجہ کا جارہانہ انداز بھی دیکھا گیا جنھوں نے مختلف فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کا بولا اب ان پر عمل کتنا ہوتا یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر جو اہم فیصلے کیے گئے ان میں کچھ اہم فیصلوں میں شامل کہ پٹواریوں کو اپنے حلقے میں موجود سرکاری بلڈنگ میں بیٹھنے کے لیے پابند کیا جائے
تاکہ لوگوں کو دورداراز علاقوں کے چکر نہ لگانا پڑیں کیونکہ یہ ہماری عوام کا دیرینہ مسئلہ دور دراز گاوں دیہات کا پٹواری شہر میں کئی موجود ہوتا ہے جسکا کسی کو علم ہی نہیں ہوتا اور سائلین در در کی ٹھوکریں کھا ریے ہوتے ہیں اور پٹواری حضرات مزے کر رہے ہوتے ہیں اگر اس فیصلے پر عملدرآمد ہوجاتا تو یقینی طور پر راولپنڈی کے لوگوں کو انکی دہلیز پر سہولت میسر آجانی اسکے علاوہ راولپنڈی شہر کا سب سے اہم مسئلہ پارکنگ کا ہے
جسکی وجہ سے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا اور آئے روز ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا اسکے علاوہ قائم پارکنگ زون میں پارکنگ فیس میں بھی خرد برد ہوتی جسکی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں ک نقصان ہوتا اس حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارکنگ کے چھ زون قائم ہیں
جن میں کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ، لیاقت روڈ، امپیریل مارکیٹ، اولڈ آفس، جناح روڈ شامل ہیں یہاں سے پارکنگ فیس کی مد میں جمع ہونے والی رقوم کا مکمل ڈیٹا آئندہ اجلاس میں فراہم کیا جائے جو یقینی طور پر ایک احسن اقدام ہے اجلاس میں جہاں دیگر امور پر بات ہوئی
وہاں پر راولپنڈی کے نوجوانوں کو سپورٹس کے حوالے سے ملنے والی سہولیات کے حوالے سے بھی ڈسکس ہوا کہ
ضلع راولپنڈی میں سپورٹس سہولیات سے روزانہ کی بنیاد پر کتنے نوجوان مستفید ہورہے ہیں انکا مکمل ڈیٹا تیار کر کے آئندہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے
راولپنڈی کی عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ جس پر ماضی میں کبھی بھی توجہ نہیں دی گئی مگر اس پر چیرمین کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے کافی بڑا فیصلہ کیا گیا اب اس پر عملدرآمد کتنے فیصد ہوتا یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ راولپنڈی کے جتنے بھی الائیڈ ہسپتالوں میں پارکنگ فیس پر منافع وصولی کی شکایت آرہی ان سب کے ٹینڈر ختم کئے جائیں جو یقینی طور پر درست عمل ہے اسکے علاوہ بھی اجلاس میں بہت سے اہم فیصلے کیے گئے
اب ان پر کتنے فیصد عمل ہوتا یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر خاموش طبع رکھنے والے انجینئر قمر السلام راجہ کی اہم فیصلوں سے جہاں شہری اور کاروباری حلقے حیران و خوش تو وہی پر انکے مخالفین کے لیے بھی کھلا چیلنج کے جنکی شرافت اور خاموشی کے چرچے وقت آنے پر وہ ڈٹ بھی جاتے ہیں اور عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا بھی جا نتے ہیں