عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا،چاندی کی قیمت میں اضافہ

کراچی(پنڈی پوسٹ نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی مہنگی ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کمی کیساتھ 4 ہزار 49 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے اضافے سے 5 ہزار 768 روپے ہوگئی۔