روات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات پولیس نے 18 سالہ نوجوان سے مبینہ زیادتی کی کوشش، تشدد، ویڈیو بنانے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کا مؤقف ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نوجوان سے زیادتی کی کوشش کی، تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو بنائی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔