راولپنڈی کے شہری 10 موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی سے محروم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ کھنہ کاک میں اسلحہ کی نوک پر محمدمہتاب سےساڑھے پانچ ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ ولایت ہومزمیں محمد صہیب اقبال سے گن پوائنٹ پر2موبائل ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بورنگ روڈ پرمحسن علی سے 6ہزار روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ ریلوے سٹیشن روڈ پرمحمدصیاب کاموبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ نثار روڈ پرعبدالجبار سے موبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ پشاور روڈ پرمحمدنعمان سے موبائل ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ کالٹیکس روڈ پراحمداللہ سے موبائل چھین لیاگیا،

چاندنی چوک کے قریب دوران سفر ناصر کی شلوار کی جیب سے ایک لاکھ 8ہزار روپے ،شکریال میں محمدبشارت کے گھرسے تالے توڑ کرسونا مالیتی 4لاکھ روپے ،چاندی مالیتی 45ہزار روپے اور ریال مالیتی ایک لاکھ روپے ،صدر میں دوران شاپنگ حماد قریشی کی بیوی کے بیگ سے 20ہزار روپے اور موبائل ،ڈھوک شیرامیں مقصود احمد کے گھرسے ایک لاکھ روپے ،ڈیڑھ تولے سونا ،ڈنر سیٹ وغیرہ ،مریڑ حسن میں محمد حسنین کے گھرسے 35ہزار روپے ،موبائل ،ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں شایازخان کی دکان سے اڑھائی لاکھ روپے ،گلشن اقبال میں محمدزکریاکے گھرسے لیپ ٹاپ ،8ہزار روپے اورطلائی کوکانامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔