گلگت (حذیفہ اشرف) صدرِ مملکت آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنر سید مہدی شاہ، وزیرِاعلیٰ گلبر خان اور 10 کور کے کمانڈر نے صدرِ مملکت کا خیرمقدم کیا، جب کہ ننھے بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے تقریب کا آغاز خوشگوار بنا دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ جرات، محبت اور وطن دوستی کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر آج تک پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ وفا اور خدمت کا رشتہ نبھایا ہے۔