صاحبان ذوق پوٹھوہار پاکستان کے زیر ہتمام مورخہ 2اپریل 2025 ء کودوبئی شادی ہال بھنگالی شریف میں عید کے تیسرے دن دوسرا سالانہ عید ملن مشاعرہ،تقریب رونمائی،شعر خوانی اور تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی تقریب کے پہلے حصہ کی صدارت معروف مترجم، ادیب شریف شاد، دوسری نشست محفل مشاعرہ کی صدارت ماہر لسانیات سید ثاقب امام رضوی نے کی
، مہمانان خصوصی و مہمانان اعزازی سید تراب نقوی، شریف شاد، منتظر امام رضوی، عابد حسین جنجوعہ،راجہ محمد شفیق (سابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات حکومت پاکستان) اور کرنل (ر)راجہ محمد اکرم تھے۔
نظامت غلام عباس مغل، جنید غنی راجہ، اشتیاق محمود،عادل سلطان خاکی نے کی، تلاوت حافظ عثمان اسلم، نعت حافظ عثمان عادل،مرزاجابر حسین اورمحمد زعفران نے پیش کی۔
، پہلے حصہ میں پوٹھوہاری اور اردو کے خوبصورت
شاعر جنید غنی راجہ کی پوٹھوہاری نعو ت کی کتاب ”کنڑیاں نور نیاں ” پر فرزند علی ہاشمی کا لکھا مضمون ایڈووکیٹ شاہد لطیف ہاشمی نے پیش کیا،
دوسری نشست محفل مشاعرہ میں سب سے پہلے عنایہ بتول بنت فیصل عرفان اور شاہزین عثمان اسلم نے اپنے اپنے والد محترم کا کلام بہت خوبصورت انداز سے پیش کیا اور شرکا محفل سے خوب داد وصول کی۔
اس کے بعد محفل مشاعرہ میں پوٹھوہاری زبان کے شعرا نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل میں اپنے خیالات جذبات اور مشاہدات کے رنگ شاعری کی صورت میں ایسے بکھیرے کہ ہر طرف سے داد و تحسین ملنا شروع ہو گئی اور یہ سلسلہ تین گھنٹے لگا تار جاری رہا جس کی لذت سالوں تک یاد رہے گی۔
محفل مشاعرہ میں بزرگ شاعر سید تراب نقوی نے ماہیے سے ناراضگی کر کے چھلے رومال واپس کرنے کی دھمکی دی اور محفل میں رونق بخشی دوسرے بزرگ شاعر ماسٹر ظہور احمد چوہان نے
روایتی انداز میں چو مصرعے پیش کیے پوٹھوہاری
گیت کو شیراز اختر مغل نے سریلی آواز میں گنگنایا اور سریلی آواز سے سامعین کے دل جیت لیے اسی طرح باقی شعرا میں ”شکور احسن“ایم ندیم
رانا”محمد اخلاق دولتالوی“بلال انجم ”عثمان اسلم“عادل خاکی”تیمور اکبر جنجوعہ“ عثمان غنی چوہدری ”طارق محمود طارق”سہیل اصغر“فیصل عرفان”یعقوب انجم“رمضان جانی”یاسر اسلام ثمن “منور نازش“ صوبیدار یعقوب مخمور“سجاد حیدر” رمضان کنول” سید منتظر امام ”اکرام رشید قریشی” کیانی ساجد محمود آدم” حفیظ اختر راجہ شاہد لطیف ہاشمی ”سید منتظر امام“عابد حسین جنجوعہ سارے صاحبان نے مشاعرے میں پوٹھوہاری رنگ جمایا
جس میں نوجوانوں اور بزرگ شعرا بڑے خوبصورت کلام غزل’نظم‘ چار’کلیا اور ماہیے پڑھ کر مادری زبان کے پرچار میں بڑا رنگ جمایا، تیسرے حصہ میں کہوٹہ کے معروف شاعر ادب و ثقافت دوست صوبیدار یعقوب مخمور کی ثقافتی ٹیم ستار نواز شکیب الحسن”گھڑا نواز غلام عباس“ ستار گھڑا لے کر میدان میں آئے اور رونق عروج پر تھی
ساز پوٹھوہاری ساز بجے تو ماسٹر ظہور احمد چوھان ادبی”اشتیاق محمود“ عباس مغل”عادل خاکی سائیں پرویز چہلا اور تیمور اکبر جنجوعہ شعرخوانی کے روپ میں ایسے جچے ساتھ شکور احسن اور تیمور اکبر جنجوعہ نے روایتی رنگ میں ایسا رقص کیا
جس سے محفل کا سارا رنگ بدل گیا اس دوران ملک عرفان،شاہد لطیف ہاشمی،منتظر امام اور دیگر احباب نے سب شعرا کو بہت داد دی ، چوتھے حصہ میں صاحبان ذوق پوٹھوہار پاکستان کے سرپرست اعلیٰ، معروف کالم نگار افسانہ نگار شاعر شاہد لطیف ہاشمی ایڈووکیٹ اور صاحبان ذوق پوٹھوہار کے بانی چیئرمین عادل سلطان خاکی “
ادب دوست اور صاحبان ذوق پوٹھوہار کے روح رواں شوکت شاکر کی طرف سے خطہ پوٹھوہار میں پوٹھوہار کے کلچر ادب کے فروغ اور بقا میں اپنا اہم کردار ادا کرنے والے 89شعرا ء کو تعریفی اسنادسے نوازا،اختتام پر شعرا اور شرکا کے لیے کھانے کا پر تکلف انتظام کیا گیا۔
اس دوسرے سالانہ پروگرام میں مقامی شعرا کے ساتھ واہ کینٹ آزاد کشمیر بیول کہوٹہ تحصیل سوہاوہ ڈھڈیال آزاد کشمیر اسلام آباد پنڈی سے علمی ادبی سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی آخر پر صاحبان ذوق پوٹھوہار کے عہدے داران شاہد لطیف ہاشمی اور راقم لحروف عادل سلطان خاکی نے تمام شرکا کاشکریہ ادا کیا۔
تقریب کی میڈیا اورلائیو کوریج ائیر ٹی وی(سید منتظر امام رضوی)کظیم جاوید(صاحبان ذوق پوٹھوہار) عثمان عادل (فیس بک)شوکت شاکر (پوٹھوہار کی آواز چینل یو ٹیوب)شکور احسن (دبستان پوٹھوہار یو ٹیوب چینل)وغیرہ نے بہت احسن انداز سے کی۔