144

شوکت عزیز بھٹی‘ بنے ملازمین کی آواز

فرزند پوٹھوار ممبر پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے دل جیت لیئے،

ملک محمد سجاد کی پنجاب کے نمائندہ 25رکنی وفد کے ہمراہ راجہ شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات پر اظہار تشکر 200 سے زائد سپلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور 250 سے زائد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے غیر قانونی طور پر برطرف اور ٹرانسفر ملازمین کیلئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا پیش کرنے پر آپ کے جرات مندانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اور ان بے بس، بے یارومددگار ملازمین کی پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھانے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں آپ نے ان ملازمین کی آواز مریم نواز صاحبہ وزیراعلی پنجاب تک پہنچائی۔

اور سیکرٹری ہیلتھ علی جان کو منتقی انجام تک پہنچایا۔ 450 خاندان جو 05 ماہ سے زائد عرصہ سے سیکرٹری ہیلتھ کی ظالمانہ اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ان کی پنجاب اسمبلی کے فورم سے آپ نے بھرپور آواز اٹھائی۔ اور ایک حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا

۔آپ نے دبنگ انداز میں کہا، میرا ایم پی اے بننا صرف اور صرف دکھی اعوام کی خدمت کرنا ہے میرا مقصد،ظلم اور بربریت کے خلاف جنگ ہے

علی جان سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کے ظلم وستم اور غیر قانونی حکم پر سپلائزڈ ہیلتھ کیئر اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت تمام سرکاری ہاسپٹل سے کلرک،کمپیوٹر آپریٹر، سٹورکیپر، فارمیسی ٹیکنیشن اور کلاس فور کو غیر قانونی طور پر پیڈا ایکٹ 2006، سیکشن 6 کے تحت اور بغیر انکوائری کیسسپنڈ کیا تھا اور ان پر ہاسپٹل کی حدود میں داخل ہونا ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

اور انکی فائل کو بدنام نام 420/302 سے بنوایا گیا تھا راجہ شوکت عزیز بھٹی ایک ہفتہ پہلے ان تمام متاثرہ ملازمین کا مقدمہ لے کر سیکریٹری سپلائزڈ ہیلتھ کیئر\ اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفس میں پہنچے اور علی جان کی ظالمانہ اور انتقامی کارروائیوں کو تفصیل سے دونوں ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹریز صاحبان کو آگاہ با ضابطہ آگاہ کیا اور انھوں نے مزید کہا

کہ علی جان کے غیر قانونی اقدامات اور متاثرہ ملازمین کی برطرفی اور اور انھیں بغیر تنخواہ کے رکھنے سے محکمہ ہیلتھ پنجاب کی بدنامی ہو رہی ہے متاثرہ ملازمین جو دور دراز کے علاقوں ملتان، رحیم یار خان، ر ا و لپنڈ ی، جھنگ اور سرگودھا سے تعلق رکھتے ہیں وہ شدید ذہنی ازطراب کا شکار ہو چکے ہیں۔

مہنگائی کے اس دور میں وہ اپنی مخصوص تنخواہ پر بڑی مشکل
سے گزارا کر رہے تھے اوپر سے انکی برطرفی اور تنخواہ بند ہو جانے سے نہایت تنگ دستی اور بدحالی سے زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ ملازمین خود کشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ان متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کسطرح لاہور میں آکر رہیں اور اخراجات کا کہاں سے انتظام کریں۔ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے۔ان کیبچیسکولوں میں فیس ادا نہ کرنے سے سکولوں سے نکالے جا چکے ہیں

جو ملازمین کرایہ کے گھروں میں رہتے ہیں کرایہ وقت پر ادا نہ ہونیکی وجہ سے ان کی فیملیز در بدر ہو چکی ہیں۔بیمار ملازمین ادویات اور علاج نہ ملنے کیوجہ سے بیحدپریشان ہیں دونوں ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری صاحبان نے راجہ شوکت عزیز بھٹی صاحب سے وعدہ کیا کہ وہ اس معاملہ کو جلد دیکھیں گے

28 اگست 2024* کو راولپنڈی کی متاثرہ ملازمین کی ٹیم کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوے محترم ملک محمد سجاد، ہمراہ آل پنجاب سے ایک 25 رکنی وفد نے پنجاب اسمبلی میں فرزند پوٹھوار، فخر راولپنڈی راجہ شوکت عزیز بھٹی ایم پی اے راولپنڈی سے ملاقات کی۔ اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے متاثرہ ملازمین اور ان کے خاندانوں کا دکھ و درد اور تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے

پنجاب اسمبلی کے فلور پر بھر پور طور سیآواز اٹھائی اور تحریک التوا بھی پیش کی ان کے جرات مندانہ اقدامات کی بدولت علی جان انجام کو پہنچا۔ جو نون لیگ (نواز)حکومت کیلئے بدنامی اور پریشانی کا باعث بن رہا تھا آج پنجاب بھر میں تمام متاثرہ ملازمین اور ان کے خاندان آپ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں

راجہ شوکت عزیز بھٹی صاحب نے متاثرہ ملازمین کے وفد کی ملاقات ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی ان کے آفس میں کروائی ملک احمد خان صاحب اور راجہ شوکت عزیز بھٹی نے متاثرہ ملازمین کے وفد کو بھرپور یقین دہانی کرائی کہ انشائاللہ ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام متاثرین کے معاملات حل ہو جائیں گے

اور انھیں اپنی نوکریوں پر دوبارہ Reinstat کر دیا جائے گا تمام متاثرہ ملازمین اور ان کے خاندان سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ، سپیکر پنجاب اسمبلی، ملک احمد صاحب اور فخر راولپنڈی راجہ شوکت عزیز بھٹی کا بھر پور شکر گزار ہیں اوران کی متاثرہ ملازمین کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھانے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

یہ حقیقت اور سچائی ہے کہ جناب محترم راجہ شوکت عزیز بھٹی صاحب نے متاثرہ ملازمین سے جو وعدے کیے انہیں وفاؤں کی سرحدوں تک بھی پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے

متاثرین ملازمین اور ان کے بیبس خاندانوں کی دعاؤں سے محترم جناب راجہ شوکت عزیز بھٹی صاحب کا نام تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں