243

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو 7سال بعد بھی انصاف نہ ملنا انصاف کا قتل ہے، سول سوسائٹی

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو 7سال بعد بھی انصاف نہ ملنا انصاف کا قتل ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال میں بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں سمجھ سے بالاتر ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد وہاں جاکر اور مختلف جلسوں، دھرنوں میں انصاف کیلئے جدوجہد کرنے کے دعوے دار عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد شہیدوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جس سے وہ عملی طور پر انصاف کے قاتل ثابت ہوئے ہیں، دن دیہاڑے نہتے لوگوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی، تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حاملہ خاتون کے منہ میں گولی ماری گئی لیکن آج تک کسی کو بھی سزا نہ مل سکی، ایک عدالت سے دوسری عدالت تک کیس ٹرانسفر، جوڈیشل کمیشن، جوڈیشل انکوائری کا کھیل کھیلا جارہاہے، بدترین ریاستی دہشتگردی پر ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف اب تک فیصلہ آجانا چاہیے تھا، انصاف کا قتل سرعام کیا جارہاہے جو کہ پاکستانیوں کیساتھ سراسر زیادتی ہے، ان خیالات کااظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات میاں عامر رحمن، راجہ محمد جواد، مرزا تیمور وارثی،مرز اوقاص اکبر، سعادت حسن بٹ، سید شبر عباس، خان لیاقت علی، عبدالستار نیازی، شیخ عبدالقدوس ودیگر نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں