ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی ای او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہے اس لئے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا وہ کار خریدنے کے لئے قرض بھی نہیں لیتا۔انشورنس نہیں کرواتا پیٹرول بھی نہیں خریدتا۔ اپنی گاڑی سروس اور مرمت کے لئے نہیں بھیجتا کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا۔ وہ ٹال پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا۔سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ہے موٹا نہیں ہوتا۔ صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا۔ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ ملک کے جی ڈی پی میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔اس کے برعکس ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30طرح کے لوگوں کے لئے روزگار کا سبب بنتا ہے۔ جن میں ڈاکٹر‘ امراض قلب کے ماہر‘ ماہرِ معدہ و جگر‘ ماہر ناک کان گلہ‘دندان ساز‘ کینسر سپیشلسٹ‘ حکیم اور میڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں۔چنانچہ یہ بات ثابت ہوئی کہ سائیکل معیشت کی دشمن ہے اور مضبوط معیشت کے لئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں۔نوٹ:پیدل چلنے والے معیشت کیلئے اور بھی خطرناک ہیں کیونکہ وہ سائیکل بھی نہیں خریدتا!(محمد طلحہ‘ساگری)
اہم خبریں
گوجرخان, بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا،شوہر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، مقدمہ درج،بیوی گرفتار
باہتر ۔ نوکری، دوستی یا ہمدردی؟ ایک فون کال نے کھول دیا بلیک میلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا بھید! ہنی ٹریپ گینگ کا لرزہ خیز انکشاف، دو خواتین گرفتار
اٹک : محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس
فتح جنگ : کوٹ صلابت پل کا باضابطہ افتتاح ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے عبدالخطیت چودھری کی چودھری ایاز ایڈووکیٹ سے تفصیلی ملاقات۔
سولر پینلز,بیٹریوں اور انورٹرز پر ایک سے بڑھا کر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگنے کا امکان۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 27 دہشتگرد ہلاک،آئی،ایس،پی،آر
آزاد کشمیر کی صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کیا،صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات کا امکان۔
وزہر اعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کروای دیا، اہم حفاظتی فیچرز شامل
چھنی پُل جی روڈ پر ٹماٹروں سے لوڈ مزدہ حادثے کا شکار، ریلوے ٹریک بند