153

روپیال ممیال اورکلیال بھٹی قبیلہ

روایت ہے کہ ہزاروں سال قبل ہندوستان میں ایک ہندو راجہ تھا وہاں کے رہنے والے باسی اس راجہ کے بیٹوں کو راجہ پترا کے نام سے پکارتے تھے تاہم کچھ عرصہ بعد پترا کی بجائے راجپوت کہنے لگے

تب سے راجپوت ایک قبیلہ بن گیا راجپوتوں کا شجرہ وشنو نارائن سے شروع ہوتا ہے جسکی دو شاخیں بہت مشہور ہیں ایک چندر بنسی یعنی جو چاند کی پوجا کرتے تھے اور دوسری سورج بنسی جو سورج کو پوچتے تھے

چندر بنسی شاخ میں کرشن جی پیدا ہوئے جنکے نیچے 83 ویں پشت میں راجہ گج کا نام آتا ہے جس نے غزنی کی بنیاد رکھی راجہ گج المعروف لعل خان نے کشمیر کے راجہ کمندرپ کپل کو ایک لڑائی میں شکست دی

بعد ازاں ان دونوں کے مابین صلح ہو گئی اور راجہ گج نے کشمیر کے راجہ کمندرپ کپل کی کشمیری بیٹی سے شادی کر لی جس کے بطن سے راجہ سالبائن پیدا ہوا اور یہ وہی سالبائن تھا جو بے شمار راجپوت گوتوں کا جد امجد ہے

آج تحصیل کلرسیداں کی یوسی گف اور یوسی بشندوٹ میں آباد روپیال بھٹی اور ممیال بھٹی اور کلیال بھٹی قبیلے کی تاریخ اور شجرے کے حوالے سے دستیاب معلومات کی روشنی میں مختصر تذکرہ پیش خدمت تاہم ان معلومات کی مختلف مستنند زرائع سے تصدیق اور اصلاح کی گنجائش بدرجہ اتمم موجود ہے

یوسی گف میں آباد روات کلرسیداں کے لب سڑک چھپر کے نام سے ایک گاؤں آباد ہے اس گاؤں میں روپیال بھٹی اور ممیال بھٹی اکثریت میں آباد ہیں جبکہ چند کلیال بھٹی راجپوت گھرانے بھی اس گاؤں میں رہائش پذیر ہیں

دستیاب روایت کے مطابق گاؤں چھپر اور چبوترہ میں آباد ممیال راجپوتوں کے جدامجد کا نام روشو ہے جنکی اولادیں آج سے تقریباً پانچ سو سال قبل تحصیل کلرسیداں کے علاقے نلہ مسلمان کے ٹھٹر مقام سے نقل مکانی کر کے یہاں آباد ہوئیں روشو کے تین بیٹے تھے

علی شیر،بابا بگو اور خلیل جبکہ آگے چل کر انہی کی نسل سے ممیال قبیلے کے عبداللہ نامی شخص گاؤں چھپر میں آکر آباد ہوئے اس وقت مفلسی کا راج تھا عبداللہ نے موجود گاؤں چھپر میں واقع جامع مسجد کے قرب وجوار میں ایک چھپر ڈال کر اپنا مسکن بنایا

اور رہائش اختیار کی اسی نسبت سے اس گاؤں کا نام چھپر پڑ گیا عبداللہ کے دو بیٹے تھے پیرا اور فقیرا نیکو اور گلو خان پیرا کے بیٹے تھے جو چھپر سے قریب ہی جاکر آباد ہوئے

اور چبوترہ گاؤں کی بنیاد رکھی چبوترہ کا پرانا نام حویلیاں تھا بعد ازاں اسے موہڑہ چبوترہ اور اب مستقل نام چبوترہ ہے کیونکہ یہ جگہ چاروں سمت سے تھوڑا اونچائی پر تھی اسی لیے اس گاؤں کا نام چبوترہ پڑ گیا فقیر کے بیٹوں کے نام فیضا، کماں، نور اور بگو تھے گاؤں چبوترہ میں ممیال بھٹی راجپوت اکثریت میں آباد ہیں

اسکے علاؤہ یوسی بشندوٹ کے گاؤں موہڑہ دیہار میں ممیال بھٹی گھرانے آباد ہیں جو اپنا شجرہ نسب کرم بخش،سلطان خان،اور شہباز خان سے جوڑتے ہیں

گاؤں چھپر اور چبوترہ کے علاؤہ تحصیل کہوٹہ کے موضع دکھالی موہڑہ چوہدریاں میں بھی ممیال بھٹی راجپوت سکونت رکھتے ہیں جبکہ نتھیا گاؤں سے کچھ ہی فاصلے پر آباد گاؤں ڈھیری مادھو میں بھی ممیال بھٹی قبیلے کے لوگ آباد ہیں۔

ممیال بھٹی راجپوت قبیلہ موضع ممیال کا آباد کار ہے تحصیل کلرسیداں میں ممیال کے نام سے ایک گاؤں بھی آباد ہے ممیال بھٹی دیگر مواضعات میں بھی آباد ہیں جن میں سہوٹ، بدھال، سہر اور سنگھنی شامل ہیں گاؤں چھپر میں روپیال قبیلے کے لوگ بھی کافی تعداد میں آباد ہیں

روپیال قوم کا شجرہ نسب روپ چند سے شروع ہوتا ہے دستیاب قدیمی شجرہ کے مطابق عیسی خان،منگا خان،بہادرخان،نادرخان اور سرفراز خان کو روپ چند کی اولادیں ظاہر کیا گیا ہے نادرعلی خان کے دو بیٹے تھے احمدخان اور جت خان آگے جت خان کے دو بیٹے تھے

اکبر خان اور امیرخان انکی اولادیں برطانوی دور میں یہاں آباد ہوئیں۔شجرہ میں اکبرخان لاولد جبکہ امیرخان کے تین بیٹے تھے غلام قادر،غلام حسن اور اللہ خان،اللہ خان شجرے کے مطابق لاولد ہے جبکہ غلام حسین کا ایک ہی بیٹا تھا جسکا نام نیک عالم تھا اسکا بیٹا فضل اور فضل کا بیٹا مراد بخش جبکہ مراد بخش کا بیٹا کالا اور اسکا بیٹا محمد تھے

یعنی غلام حسن سے نیچے پانچ پشت ایک ایک بیٹا تھا تاہم محمد کے تین بیٹے تھے علی محمد،بخش،اور محمد جبکہ غلام قادر سے نیچے تین پشت ایک ایک اولاد چلی آئی غلام قادر کے بیٹے کا نام عبداللہ اسکے بیٹے کا نام فیض اس کا بیٹا نور اور نور کے دو بیٹے کرم بخش اور جموں تھے انہی کی اولادیں آگے

پھلی پھولی گاؤں چھپر میں کلیال بھٹی قبیلے کے گھرانے بھی آباد ہیں جنکا شجرہ نسب موضع اراضی خاص میں اباد کلیال قبیلے سے لنک کرتا ہے جبکہ موضع اراضی خاص اور موضع سنتہ میں اباد کلیال قبیلے کے جدامجد کا نام عظمت خان تھا

جو بہادر خان المعروف پہاڑ خان کے چھ بیٹوں میں سے ایک تھے جنہوں نے تنگدیو تحصیل گوجرخان سے نقل مکانی کی اور اراضی خاص میں آکر آباد ہوئے کرش جی کے شجرے میں ان سے 110 پشت نیچے ایک راجپوت راجے کالو خان کا نام آتا ہے

اور تاریخ دانوں کی اکثریت اس بات پر متفق ہیں کہ یہ وہی کالو خان نے جس نے کلیال بھٹی راجپوت قبیلے کی بنیاد رکھی کالو کو تاریخ مختلف ناموں سے یاد کرتی ہے یعنی کالوخان،کالیا،کالیے،اور راجہ کلیال وغیرہ یہ کالو برسوں قبل جہلم کے علاقے سوہاوہ میں آکر آباد ہوا

اور اس جگہ کا نام اسی کی نسبت سے سوہاوہ کلیال پڑ گیا،یہ تحریر تاریخی مواد شخصیات سے میل ملاقات اور مقامی سطح پر دستیاب مواد پر مبنی ہے جس میں ذاتی تحقیق کا عنصر بھی موجود ہے تاہم اس میں مذید تحقیق اور مستند حوالہ جات تک رسائی حاصل کرنا بھی ایک اہم نقطہ ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں