143

رمضان المبارک اور کلر سیداں کا سستا بازار/محمد اشفاق

رمضان آتے ہی ایشاء خور دونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو جا تا ہے ۔اور ہر سال یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ قیمتیں نہیں بڑھنے دی جائیں گی لیکن قیمتیں پھر بھی بڑھ جاتی ہیں۔رمضان کی آمد سے ایک ہفتہ قبل ہی روزے دار روزے کے اہتمام میں مصروف ہو جاتا ہے اور اپنی جائے عبادت کو صاف ستھرا کرواتا ہے تاکہ رمضان شریف کی برکات سے بھر پور فائدہ حاصل کر سکے ۔ رمضان میں جنت کے ساتھ ساتھ تو بہ کا دروازہ بھی کھل جاتا ہے اور ا س ماہ میں صدق دل سے کی ہوئی توبہ قبول بھی ہوتی ہے ۔دوسری طرف ناجائز منافع خور بھی اس ماہ میں متحرک ہو جاتے ہیں اور ان کے خیال کے مطابق صرف یہ ہی ایک مہینہ ہے جس میں خوب کمائی حاصل ہو سکتی ہے ۔انہیں باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں سستے بازار لگانے کا اہتمام کیا ہے جس کے تحت تحصیل کلر سیداں میں ٹی ایم اے کے زیر اہتمام بھی ایک سستے بازار کا قیام عمل میں لایا گیا ہے دیکھنا کہ ہے کہ کیا ان اقدامات سے غریبوں اور متوسط طبقے کو بھی کچھ ریلیف مل سکے گا یا نہیں سستے بازاروں میں صرف وہی لوگ آتے ہیں جو بڑے بڑے سٹوروں سے خریداری نہیں کر سکتے ۔متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے ٹی ایم اے کلر سیداں نے رمضان سے ایک د ن قبل ہی سستا بازار لگا دیا ہے جس میں ما چس سے لے کر آٹے تک کی چیزیں دستیاب ہیں ۔اس سستے بازار میں جہاں اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اے کلر سیداں کا کردار انتہائی اہم ہے وہاں پر چند اور محکمے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں جن میں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر خرم محمود کی زیر نگرانی ایک ایک ایسا سٹال کام کر رہا ہے جس پر چھوٹا،بڑا گوشت اور مرغی اور انڈے بھی دستیاب ہیں۔بازار کی قیمت اور سستے بازار کے گوشت کی قیمت فی کلو پر کم ازکم 20سے 30 روپے فرق ہے اور انتہائی اچھی قسم کا گوشت مل رہا ہے ہر قسم کی سبزیاں انتہائی مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں اتنی کم قیمت پر دستیاب ہیں کہ خریدنے والے خود بھی تھوڑی قیمتوں کا نام سن کر حیران رہ جاتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اے کلر سیداں دیگر اہلکاروں کے ہمراہ صبح7 بجے سستے بازار میں پہنچ چکے ہوتے ہیں اور کوالٹی ریٹ اور تمام ضروری کام اپنی نگرانی میں کرواتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم ایم اے بذات خود فرداََ ،فرداََ اور ہر دکا ندار حتی کے صارفین سے بھی معلومات لیتے ہیں کہ آپ کو کیا مسئلہ درپیش ہے ۔سستے بازار میں دکانداروں کو ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ مہیا کی گئی ہے اور دو ،تین دکانداروں کو ایک پنکھا اور روم کولر دیا گیا ہے بیٹھنے کے لیے آرام دے کرسیاں مہیا کی گئی ہیں بازار میں اگر کوئی طبی مسئلہ درپیش آجائے تو محکمہ صحت کلر سیداں کا عملہ بالکل فرنٹ پر کیمپ لگائے بیٹھا ہے ۔سٹا ل ہولڈروں کے بارے میں اگر کوئی شکایت ہو تو اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے ایک سیل قائم کیا گیا ہے جو فوری طور پر ضروری کاروائی عمل میں لا تا ہے ۔ سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے مین داخلی راستے پر سکینر لگایا گیا ہے جس سے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تمام تر سہولیات موجود ہیں میں کسی نہ کسی حوالے سے سستے بازار میں مو جو د ہو تا ہوں اور میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ سستا بازار حقیقت میں سستا ہے ۔ہر بازازر کی قیمت سے ٹی ایم اے کا بازار سستا ہے اور ہر چیزکی قیمت میں 5 سے لے کر 20 روپے تک فی کلو کا فرق ہے مشروبات ،دالیں،آٹا ، چینی ،کھجوراور دیگر تمام ضروی اشیاء ارزاں نرخوں پر مل رہی ہیں ان تمام انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم ایم اے کلر سیداں یقیناًمبارکباد کے مستحق ہیں ۔کلر سیداں کی طرح اسسٹنٹ کمشنر شاہ باغ ،چوک پنڈوڑی ،کلر سیداں ،چوہا خالصہ ،دوبیرن کلاں اور سکو ٹ بازار میں بھی دورے کریں اور قیمتوں کو کنٹرول کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اگر وہ اپنے کسی نمائندہ کو مذکورہ بازاروں کا دورہ کرنے کے لیے بھیجتے ہیں تو وہ اس نمائندہ پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھیں کہ وہ کوئی گڑ بڑ تو نہیں کر رہا ہے اور ان بازاروں میں الگ الگ ایک کمیٹی قائم کی جائے جو روزانہ کی بنیا د پر یہ رپورٹ دے کہ قیمتیں کس سطح پر ہیں اس کے علاوہ ناجائز منافع خوروں سے بھی التماس ہے کہ روزہ محض بھوکا ،پیاسا رہنے کا نام نہیں ہے ۔ہم روزے کے تمام تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر روزہ رکھتے ہیں روزہ مسلمان کو صبر سکھاتاہے اس کو اس امر کا احساس دلاتا ہے کہ ہمارے معاشرہ میں جو افراد پیٹ بھر کر روٹی کھانے کے قابل نہیں ہیں وہ ان کی تکلیف کا ازالہ کر سکیں ہمیں جھوٹ ، بے ایمانی ،غصہ ،چغل خوری کسی کا حق مارنے کسی کے خلاف سازش نہ کرنے کر درس دیتا ہے ۔رمضان میں زیادہ سے زیادہ خیرات کرنے اور پنے مصیب زدہ بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے ۔رمضان تو ایک مہینے کا وہ تر بیتی پر وگرام ہے کہ اگر اس پر صحیح طریقہ سے عمل کیا جائے تو سال کے بقیہ مہینوں میں بھی ہر طرف ایک سلجھا ہو ا معاشرہ نظر آئے گا ۔ایک ایسا معاشرہ جہاں ہر شخص دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتا ہو ۔جہاں ناجائز کمائی دھوکہ دہی ،بے ایمانی مکر وفریب جیسی گھناؤنی برائیوں کا نام و نشان نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں روزے کا اصل مقصد سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔(آمین){jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں