راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 07 افراد کوحراست میں لے کراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 07 افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ سٹی، گوجرخان، مندرہ، روات،چونترہ اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔