(پنڈی پوسٹ نیوز)سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا شامی علاقوں میں داخلہ شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدام شام کی علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 9 ستمبر کو وزیر دفاع کے ہمراہ شام میں غیر قانونی طور پر زیر قبضہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔