تبوک ((پنڈی پوسٹ نیوز) دبئی سے اسرائیل جانے والے پرواز میں پائلٹ لڑپڑے جس کے بعد طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی۔دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 نے پہلے ہنگامی کوڈ 7700 اور پھر مختصر وقت کے لیے ہائی جیکنگ سے متعلق کوڈ 7500 جاری کیا۔
فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے بعد پرواز کو اردن کی فضائی حدود سے سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا اور بعد ازاں طیارے کو فوجی طیاروں نے گھیرے میں لے کر سعودی عرب کے تبوک ائیرپورٹ پر لینڈ کرادیا جب کہ طیارے میں 150 سے زائد اسرائیلی سوار ہیں ۔ترجمان اسرائیلی وزاعظم کا کہنا ہے کہ دبئی سےتل ابیب کی پرواز کا واقعہ ہائی جیکنگ نہیں ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے بھی بتایا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق ہنگامی سگنل کاک پٹ میں پائلٹس کے درمیان جھگڑے کے دوران فعال ہوا۔اس واقعے کے بعد طیارے کے عملے سے پوچھ گچھ اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ یہ واضح ہوسکے کہ دورانِ پرواز ہنگامی کوڈ کیوں فعال ہوا اور طیارے کا رخ سعودی عرب کی جانب کیوں موڑا گیا۔