کینیڈا کے وزیراعظم کافلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ ڈالر امدادکااعلان

(پنڈی پوسٹ نیوز)کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ کینیڈین ڈالر کی نئی بین الاقوامی امداد کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ اس امدادی پیکج کے تحت 8 کروڑ ڈالر غزہ میں فوری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ باقی 2 کروڑ ڈالر امن، سلامتی اور پولیس فورس کی تربیت جیسے پائیدار بحالی کے اقدامات کے لیے استعمال ہوں گے۔