عودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مصر کے دورے پر روانہ

(پنڈی پوسٹ نیوز)سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مصر کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد مصر کے صدر عبد الفتاح سیسی سے ملاقات کریں گے، خطے میں تازہ پیشرفت، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مصری ایوان صدر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں میں باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ سعودی وزیر اعظم کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز کی لڑائی جاری ہے۔خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں السیسی اور شہزاد ہ سلمان کی ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔