ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے 2026-2027 تعلیمی سال کے افتتاحی تقریب میں طلبہ کے ساتھ ملاقات کی، جہاں تقریب خوشگوار اور رنگا رنگ لمحات سے بھرپور رہی۔تقریب کے دوران صدر اردوان نے دو پرائمری اسکول کے طلبہ کے ہمراہ مشہور ترک لوک گیت ’’چائے الیندن اوتے رے‘‘ (Çay Elinden Öteye) بھی گایا۔ بچوں کے ساتھ صدر اردوان کی اس بے تکلف انداز میں شرکت نے تقریب کے شرکا کی توجہ حاصل کرلی۔اس موقع پر طلبہ نے بھی بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ صدر اردوان کا بچوں کے ساتھ گیت گانے کا انداز تقریب کے یادگار لمحات میں شامل ہوگیا۔