جہلم پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے

جہلم تھانہ چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا
ملزمان کے قبضہ سے 01 عدد کلاشنکوف، پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن اور 01 کلو 950 گرام چرس برآمد کر لی، جبکہ 02 اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ، منشیات اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،