آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

(پنڈی پوسٹ نیوز)اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم نے زیر بحث اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔