راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ ملکی استحکام اور خوشحال پاکستان کی تعمیر و ترقی میں صحافت کا اعلی مقام ہے اور حکومت پنجاب مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے- انہوں نے یہ بات آج راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی -جڑواں شہروں کے صحافیوں کے 20 رکنی وفد نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے دورہ کے موقع پر محکمہ تعلقات عامہ کی اپ گریڈیشن کے لئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی آر میں اصلاحات سے محکمہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صحافیوں کو سہولیات میسر آ رہی ہیں – ثمن رائے نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ اطلاعات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ اطلاعات کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جا سکے -انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی حکومت پنجاب کی سرگرمیوں اور پروجیکٹس کی نمایاں تشہیر کے لیے خدمات کی تعریف کی- میڈیا کے نمائندوں نے ڈی جی پی آر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا- اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر حامد جاوید اعوان جاوید یونس ڈپٹی ڈائریکٹر مقبول احمد ملک اور ذوالفقار علی بھی موجود تھے-
159