چوآ خالصہ(انٹرویو اطیب افضل)سابق وائس چئیرمین اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں راجہ گلستان خان کا تعلق یو سی منیاندہ کے ایک گاوں میرہ بھٹیاں سے اور ان کے والد محترم صوبیدا ر نور محمد بھی علاقہ کی اہم سیاسی شخصیت تھی انہوں نے پنڈی پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتا یا کہ مسلم لیگ سے ہماری وابستگی کی یہ تیسری پشت جار ہی ہے میرے بھائی راجہ محمد صدیق صاحب بھی علاقہ کے کونسلر رہ چکے ہیں علاقے کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے ایم این اے شاہد عباسی اور ان کے کواڈنیٹر حافظ عثمان عباسی کی وساطت سے بہت سے ترقیاتی منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچے ہیں جن میں سر صوبہ شاہ تا منیاندہ روڈ کی 50لاکھ کی گرانٹ بھی شامل ہے اس کے علاوہ تنویر شیرازی نے بھی میری وساطت سے عوام علاقے کے لیے ترقیاتی کام ترجیح بنیادوں پر حل کیے حلقہ پی پی 2کی مسلم لیگی قیادت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اس کی قیادت ایسے ہاتھوں میں ہو جو صرف اس کے اہل ہوں جو خلوص نیت سے علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں انھوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 2کی چھ یونین کونسلز جن کا تعلق تحصیل کہوٹہ سے ہے ان کا الحاق تحصیل کلر سیداں سے ہونا چاہیے یہ چھ یونین کونسلز تحصیل کہوٹہ سے ہونے کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں جس میں اہم مسلہ ترقیاتی کاموں کا ہے تمام صوبائی ممبران تحصیل کہوٹہ کے مصافاتی علاقوں کے مسائل ترجیحاتی بنیاد پر حل کر رہے ہیں اور ان چھ یونین کو نسل کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یہ چھ یونین کونسلز تحصیل کلر سیداں میں شامل نہیں ہو جاتی پاکستان میں جمہوریت کے بارے میں سوال کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہی قیادت کے ساتھ ملکر ایک ایسا جمہوری کلچر قائم کرنا چاہیے جس میں اپوزیشن کو نہ صرف سنا جائے بلکہ اس کی عزت بھی کی جائے انھوں نے کہا کہ آج ملک جس دوراہے پر کھڑا ہے اس وقت اگر ہم اپنی ذاتی رنجشوں اور عناد میں اپنی قوت اور قومی تفاخر گنوا بیٹھے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ملک میں جاری کرپشن کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک میں اس کے خاتمے کے لیے عوام اپنے آپ کا احتساب کرے اور موازنہ کرے کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک میں کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے
126