167

حلف نہ اُٹھانےپر قومی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کا آرڈیننس جاری

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اشفاق کو نیا چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مقرر کیا ہے جبکہ 60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہو جائے گی جس کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ترسیلات زرسےپاکستان کی معیشت بہتر ہوئی، انڈسٹری کو سستے نرخوں پر بجلی اور گیس مہیا کریں گے۔ مہنگائی میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ نے 60 دن میں حلف نہ لینے پر ممبر شپ منسوخ کرنے کا آرڈیننس جاری کیا ہے۔ جو لوگ 60 دن میں حلف نہیں تے ان کی ممبر شپ منسوخ ہو گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں